مسجد اقصیٰ پر قابض ریاست کی جارحیت پرخاموش نہیں رہیں گے،حماس

غزہ (اے پی پی)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے ترجمان محمد حمادہ نے کہا ہے کہ ہماری قوم مسجد اقصی پر قابض ریاست کی جارحیت اس کے آباد کاروں کے حملے پرخاموش نہیں رہے گی۔فلسطینی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان نے ایک پریس میں کہا کہ قابض فوج نے جمعہ کو فجر کے وقت مسجد اقصی میں باب الرحمہ کے نماز گاہ پر دھاوا بول دیا اور اس میں موجود سامان کی توڑ پھوڑ کی۔ القدس اور مسجد اقصی پر دشمن کی طرف سے مذہبی جنگ مسلط کی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے عوام مسجد اقصی پر قابض حکام اور آباد کاروں کے منصوبوں کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے اور اس کی حفاظت اور دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ قبلہ اول کے خلاف قابض دشمن اپنی سازشوں میں ناکام ہوگا اور فلسطینی قوم اور مسلمان مسجد اقصی کو آزاد کرا کے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن