اسلامک کوائن  کے شریک بانی کا  اسلامی دنیا کے لیے ایک جامع شریعت کے مطابق بلاک چین ماحولیاتی نظام کی ضرورت پر تبادلہ خیال

Sep 11, 2023

400 ملین ڈالر کی فنڈنگ اور سوشل میڈیا پر 1.5 ملین سے زیادہفالور شپ  کے بعد اسلامک کوائن نے باضابطہ طور پر اپنے  ٹوکن فروخت کا اعلان کیا ہے۔  ستمبر تک  ٹوکن فروخت کے آغاز کی توقع کی جارہی ہے ۔ آج ہمیں اس پروجیکٹ کے مقاصد کے بارے میں  جاننے کے لیے شریک بانی، محمد الکاف الہاشمی کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملا ہے.  دیکھتے ہیں وہ اس بارے میں کیا کہیں گے ۔ 

 س: اسلامک کوائن  کا بنیادی مقصد کیا ہے، اور آپ نے اس منصوبے پر کام کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

 جس چیز نے مجھے اسلامک کوائن کا آغاز کرنے کی ترغیب دی وہ  پھیلتی ہوئی غربت اور بنیادی ضروریات کی کمی پر میری تشویش تھی۔  میں یقین رکھتا ہوں دنیا کے معاشی نظاموں میں غیر اخلاقی مالیاتی طریقوں کا  عام ہونا اور غیر اخلاقی دولت جمع کرنا  معاشرے میں عدم توازن لاتا ہے ۔ جس سے غر بت پھیلتی ہے اور اسی  غربت کو دور کرنا اور  اخلاقی مالیات کو فروغ دینامجھے  اپنے  پروجیکٹ  کو کامیاب بنانے کیلئے مجھے متحرک رکھتا ہے ۔ 

 مختلف مالیاتی نظاموں کا مطالعہ کرنے کے بعد میں نے محسوس کیا کہ اسلامی مالیات اپنی مضبوط اخلاقی بنیاد کے ساتھ معاشی چیلنجوں سے مقابلہ کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے ۔  اس میں غربت کے خاتمے کیلئے زکوۃ ٰ جیسا حل مو جود ہے اور  بلاسود قرضوں کے استعمال سے مہنگائی اور مالی بحران بھی کم ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ہم نے  بلاک چین  ٹیکنالوجی کے ساتھ اخلاقی مالیاتی اصولوں پرکاربند  اسلامک  کوائن کی بنیاد رکھی۔

 ہم اسلامک  کوائن کے ذریعے   مسلم کمیونٹی کو ایک ڈیجیٹل اثاثہ فراہم کرنے  اور بلاک چین نیٹ ورک کے ساتھ انھیں  بااختیار بنانے کے مشن پر  کام کر رہے ہیں ۔ اسلامک کوائن شرعی قوانین  کی تعمیل کرتا ہے، اسلامی اقدار کو فروغ دیتا ہے اور انسان دوستی کی حمایت کرتا ہے۔ شریعت کے مطابق بلاکچین ایکوسسٹم کے بغیر ملٹی ٹریلین ڈالر کی اسلامی فنانس انڈسٹریجدید  ٹیکنالوجیسے دور رہے گی ۔اسلامی فنانس ایسی مارکیٹ ہے جس میں بہت زیادہترقی کرنے کی صلاحیت ہے اور میں سمجھتا ہوں اب تک اس مارکیٹ میں ڈیجیٹل اثاثوں کی کمی نظر آتی ہے ۔ 

 س: کرپٹو  کرنسی کی دنیا میں بے شمار پروجیکٹس ہیں۔ کیا چیزاسلامک کوائن  کو دوسروں سے الگ کرتی ہےاور آپلوگوں کی مالی ضروریات کیسے   پورا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

کوائن مارکیٹ کیپ  کے ڈیٹا کی بنیاد پرآج تک 1.8 ملین سے زیادہ کرپٹو کرنسیز بنائی جا چکی ہیںاور ان میں سے زیادہ تر ناکام رہیں۔ برسوں کے دوران جیسے، جیسے  مارکیٹ میں پختگی آئی ہےکرپٹو کرنسیز کیلئے بھی راہیں ہموار ہوئیں ان سب میں  صرف ایک اہم تکلیف دہ نقطہ یہ تھا کہ تما م تر کرنسیز اسلامک کوائن کی طرح منفرد سلوشن کی حامل نہیں ہیں ۔

 اسلامک کوائن  شریعت کے اصولوں سے ہم آہنگ ہوکر دوسری کرپٹو کرنسیز سے  خود کو الگ پہچان رکھتا ہے ۔ بہت سے پروجیکٹس ایسے ہیںجن کا محض عنوان ہی شریعت کے مطابق ہے لیکن ان کی حقیقت اس کے بر عکس ہے  ۔ اسی طر ح  کچھ  پروجیکٹسوسیع تر مسلم طرز زندگی کو نظر انداز کرتے ہوئےصرف اور صرف کاروباری لین دین پر توجہ مرکوز کرتے ہیں ، جب کہ کچھ  شرعی مشاورتی بورڈ کے بغیراپنا کام چلا رہے ہیں ۔ لہٰذا اس سلسلے میں زیادہ تر منصوبے اپنا راستہ کھو چکے ہیں۔

لہذا حق وہ پہلا شریعت کے مطابق بلاک چین ایکو سسٹم ہےجو  اسلامی مالیات اور کرپٹو کے درمیان ایک گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے،جس سےدنیا بھر کے 1.9 بلین سے زیادہ مسلمانوں کو بلاک چین مارکیٹ میں داخل ہونے اور اسلامی روایات کے خلاف جائے بغیر اس جدید ٹیکنالوجی کے فوائد کو استعمال کرنے کے قابل بن سکتے ہیں ۔

اسلامک کوائن  نے فتویٰ بھی حاصل کر لیا ہے۔ یہ انسان دوستی کے ساتھ حلال اثاثہ کے معیار پر پورا اترتا ہے۔ ہم نے اسے اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ ہر کوائن  کے اجراء کا 10فیصد  خود بخود ایک غیر منافع بخش ورچوئل فاؤنڈیشن میں جمع ہو جاتا ہے جس کے ذریعے  کمیونٹی کی خدمت کی جائے گی  ۔ یہ فنڈز وینچرز، خیراتی اداروں اور صارفین کے لیے براہ راست جاری کئے جائیں گے ۔ 

 س: اسلامی دنیا کے لیے کرپٹو کرنسی پروجیکٹ کی تشکیل ثقافتی اور مذہبی حساسیت پر مشتمل منفرد چیلنجوں کا سامنا کر سکتی ہے۔ آپ اس طرح کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے کیا کریں گے ؟

مسلم کمیونٹی میں  متنوع پایا جاتا  ہے یہاں  مختلف روایات اور قرآن کی مختلف ممکنہ تشریحات موجود  ہیں۔ اسلامک کوائن  مذہبی تنازعات یا حساسیت کے میں جائے  بغیر اسلامی مالیات کی اخلاقی اقدار پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ہم ان شعبوں کو نہیں چھوتے ہیں جن میں بہت زیادہ تنازعات  اور بہت سی بحث ہے ہم اس کے  بجائے مکمل طور پر ٹیک، اخلاقیات اور مالیات کی اقدار پر زور دیتے ہیں ۔ 

بلاک چین  اور کمیونٹی گورننس ہمارے  اس نقطہ نظر کو آسان بناتے ہیں۔ اگرچہ کبھی کبھار مختلف خیالات رکھنے والے افراد سے ہمارا واسطہ  پڑ سکتا ہے  لیکنیہ کسی بھی پروجیکٹیا کاروبار میں عام ہے۔ ہم کسی مخصوص مذہب یا گروہ کی تشہیر کیے بغیر تکنیکیسلوشن  اور اخلاقی کاروباری طریقوں کے ذریعے کمیونٹیکیلئے خدمات کی فراہمی  کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہمارا مقصد حساس مذہبی موضوعات سے دور رہتے ہوئے ذمہ دارانہ کاروباری کارروائیاں کرنا ہے۔

 س: مالیاتی ٹیکنالوجی کے ذریعے لائی گئی اختراعات کے ساتھ روایتی مالیاتکو کوئی خطرہ ہوسکتا ہے ۔ اسلامک کوائن  پروجیکٹ اسلامی مالیاتی اصولوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے کیا طریقہ اختیار کرتا ہے؟

اسلامک کوائن  کے معاملے میںہمارے پاس اسلامی مالیات کا وسیع تجربہ رکھنے والے معروف اسکالرز کا فتویٰ ہے، جو ہمارے پروجیکٹ کو اعتبار دیتا ہے۔ ان اسکالرز  نے اسلامک کوائن  کو بلاک چین  اور کرپٹو لینڈ سکیپ کے اندر ڈیجیٹل اثاثہ کے طور پر درجہ بندی کیا ہےاور  ایک سرٹیفکیٹ جاریکیا ہے جو اس کے  اسلامی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی دلیل ہے ۔ 

ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے ایکو سسٹم  میں منصوبے کی  شریعت سے  مطابقت پائی جائے  اس کا یقین  حق بلاکچین دلاتا ہے  جو مکمل طور پرڈی سینٹر لائزڈ ہے  جس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ پروجیکٹ چاہے شریعت کے مطابق ہو یا نہ ہوکوئی بھی اسے آپریٹ کر سکتا ہے لیکن کسی پروجیکٹ کو اپنانے اور اعتماد حاصل کرنے کے لیےاس کا  اسلامی مالیاتی اقدار کے مطابق ہونا ضروری ہے ۔ ان پروجیکٹس  کا جائزہ لینے کے لیے ہمارے پاس شریعہ اوریکل ہے۔

ہمارے عمل میں  کمیونٹی ووٹنگ اور شریعہ بورڈ کی طرف سے تشخیص بھی شامل ہے۔ ایک بار جب کوئی پروجیکٹیہ چیک پاس کر لیتا ہے، تو اسے شریعت کے مطابق پروجیکٹ کے طور پر وائٹ لسٹ کر دیا جاتا ہے۔ یہ نقطہ نظر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صرف شریعت کی تعمیل کے معیارات پر پورا اترنے والے پروجیکٹس  ہی کمیونٹی کا اعتماد اور اپنائیت حاصل کرسکتے ہیں ۔ 

س: بہت سے کرپٹو پروجیکٹس کے لیے کمیونٹی کی شمولیت اور شفافیت اہم عوامل ہیں۔ اسلامک کوائن  صارفین اور کمیونٹی کو ترقیاتی عمل میں شامل کرنے اور شفافیت کو کیسے یقینی بناتا ہے؟

کمیونٹی کی شمولیت اور شفافیت اسلامک کوائن  کے وژن کے اہم پہلو ہیں۔ ہم مسلم طرز زندگی، شرعی اخلاقیات  کی خاطر جدید تکنیکی ماحول میں ٹرانزیکشنز کو یقینی  بناتے ہیں ۔ 

ہم نے ایور گرین ڈی اے او کو 10فیصد تک کمیونٹی کی فلاح کے منصوبوں کیلئے خر چ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ ہم نے حق بلاکچین پر منصوبوں کے لیے 40 ملین ڈالر کا فنڈ بھی قائم کیا ہے، جس میں اضافی فنڈز بنانے اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کے منصوبے ہیں۔ مزید برآں، ہم ہیکاتھون ہوسٹ کرتے ہوئے  ڈویلپرز کے ساتھ شراکت داری کرتے ہیں تاکہ  ان کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈز اور فنڈنگ فراہم ہوسکے ۔ شرعی اخلاقیات اور اقدار کو برقرار رکھنے والی ایپس کے ذریعے کمیونٹی کی خدمت کرکےہم مزید ہم خیال افراد کو اسلامک کوائن  کی طرف راغب کر رہے ہیں ۔ 

س: اسلامی دنیا نے اس منصوبے کو کیسے قبول کیا؟ آپ کے ابتدائی تاثرات اور آپ کو اب تک موصول ہونے والے تاثرات کیا ہیں؟ اس منصوبے کے سامنے آنے کے بعد اسلامی دنیا کے ردعمل اور تاثرات کے بارے میں آپ کے خیالات کیا ہیں؟

کمیونٹی کے اراکین، ٹیک ڈیولپرز، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور تاجروں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون  کرنا ہماری کامیابی کیلئے  اہم رہا ہے۔

ہماری  سر مایہ کاری  400 ملین ڈالر  سے تجاوز کر گئی ہے۔ ٹیک ڈیولپرز نے ہمارے بلاک چین پر متعدد ڈی اے پیز بنائے ہیں اور بہت سے توثیق کار حق نیٹ ورک چلارہے ہیں ۔ ہم نے صارفین، تاجروں اور مارکیٹ کے دیگر اداروں کی طرف سے نمایاں دلچسپیکو محسوس کیا ہے نیز  بہت سے لوگ تعاون کے لیےہماری طرف ہاتھ بڑھا رہے ہیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہالیڈے سویپ، ڈی ڈی کیپ، اور سمپراس جیسے اداروں  کے ساتھ ہم نے  شراکت داری قائم کیہے  ۔

اس پروجیکٹ نے ایک ملین سے زیادہ ڈاؤن لوڈز حاصل کیے ہیں، بڑھتے ہوئے صارفین  کی تعداد کے ساتھ اور ہمارے سوشل میڈیا کیفالو ؤنگ تمام پلیٹ فارمز پر 1.5 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہ تعداد کمیونٹی کی طرف سے ہمارے پروجیکٹ کو سراہنے ، اسے اپنانے  اور اس کیلئے جوش و خروش پائے جانے کا اظہار  کرتی ہے۔

مزیدخبریں