ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 357 رنز کا ہدف دے دیا

کولمبو: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 357 رنز کا ہدف دے دیا۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میں گزشتہ روز بارش کے باعث معطل کیے جانیوالے پاک بھارت میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا جس میں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 122 اور کے ایل راہول نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان روہت شرما نے 56 اور شمبن گِل نے 58 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ کولمبو میں جاری اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا.جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ایشیاکپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کردیا گیا تھا، ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...