وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل گڈ گورننس کے ذریعے ہی حل کیے جاسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر پشین پہنچ گئے. جہاں انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین کے چچا حاجی عبدالغنی کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پشین میں سرکاری اسکولوں کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے تمام بند اسکول 14 دسمبر تک کھولنے کا حکم دے دیا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اساتذہ کی کمی کنٹریکٹ پر بھرتی کرکے پوری کی جائے۔انہوں نے قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات اور مسائل حل کرکے پشین کو ماڈل ٹاؤن بنائیں گے.پشین میں اچھے اور قابل ترین سول افسر کو ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے. عوامی مسائل گڈ گورننس کے ذریعے ہی حل کیے جاسکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں محکموں کو فعال کرکے سروس ڈلیوری کو بہتر بنائیں گے۔