شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی سردار ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ یہ وقت کسی نئے سیاسی انقلاب کی کوششیں کرنے کا نہیں بلکہ معاشی میدان میں انقلاب برپا کرنے کا ہے اگر سیاسی قائدین نے قومی معیشت کی بحالی کو اولین ترجیح نہ دی تو یہ ملک و قوم کیلئے خیر کی بات نہیں ہوگی پاکستان دشمن قوتیں ہمیں بدحالی کا شکار کرنے کیلئے معاشی عدم استحکام چاہتی ہیں ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پاکستانی قوم کو متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی۔