صفدرآباد (نامہ نگار)یوتھ کنونشن حلقہ پی پی 144 چیمہ مارکی مڑھ بلوچاں روڈ رحمان آباد میں 13 ستمبر کو ہو گا ۔ امیدوار پی پی 144 بیرسٹر مجتبیٰ جمال نے بتایا کہ صفدرآباد کی تعمیر و ترقی کیلئے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحدکرنے کیلئے یوتھ کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے۔ علاقہ کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے ۔ بیرسٹر مجتبیٰ جمال نے نوجوانوں کو فکری دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئے علاقہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔