بچیکی (نامہ نگار) رورل ہیلتھ سنٹر بچیکی میں ادویات کا فقدان مریض رل گئے ۔ رورل ہیلتھ سنٹر بچیکی میں ادویات کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے دور دراز دیہات سے آئے مریض پرائیویٹ ڈاکٹروں سے علاج کرانے پر مجبور ہیں جبکہ ہسپتال میں مریضوں کو دستیاب چند ادویات دیکر ہی روانہ کر دیا جارہا ہے حاملہ خواتین اور بچوں کو بہت پریشانی کا سامنا ہے اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی ہے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
رورل ہیلتھ سنٹر بچیکی میں ادویات کا فقدان ‘ مریض رل گئے
Sep 11, 2024