ننکانہ صاحب( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر رائو نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی ترسیل کے حوالے سے ہاکی سٹیڈیم ننکانہ صاحب میں قائم کیے جانے والے کیمپ کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجہیہ ثمرین، ڈپٹی ڈائریکٹر BISP میڈیم طیبہ سمیت دیگر متعلقہ افسر بھی موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رقوم ترسیل کیمپ میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تسلیم اختر راؤ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ننکانہ کے 57 ہزار خاندانوں میں رقوم کی ترسیل کا عمل آج سے ہو گا ، ضلع کے 57 ہزار حقدار گھرانوں میں 10 ہزار 500 سو کی رقم فی گھرانہ تقسیم کی جائیگی، حقداروں میں رقوم کی شفاف تقسیم کیلئے ضلع کے 5 مختلف مقامات پر کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رقوم کی تقسیم کے لیے ہاکی سٹیڈیم ننکانہ، موڑکھنڈا، بڑا گھر، شاہکوٹ اور سانگلہ ہل میں کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔