شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)آئی جی موٹروے پولیس سلمان چودھری کی ہدایات پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ ڈی آئی جی سید فرید علی کی قیادت میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے نشیمن سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں معذور افراد کو روڈ سیفٹی آگاہی کیلئے خصوصی روڈ سیفٹی ورکشاپ اور واک کا اہتمام کیا گیااس موقع پر نشیمن سوشل ویلفیئر کے عہدیداران، موٹروے پولیس کے افسروں اور اہلکاران سمیت معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج سید فریاد علی شاہ نے کہاکہ معذور افراد ہمارے معاشرے کے سپیشل پرسن ہوتے ہیں ان کو عام انسانوں سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ موٹروے پولیس روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کرتی رہے گی۔ روڈ یوزرز موٹروے پولیس کے شانہ بشانہ روڈ سیفٹی شعور کو اجاگر کرنے میں بھی کردارادا کرسکتے ہیں۔
موٹروے پولیس روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کرتی رہے گی:سید فریاد علی
Sep 11, 2024