لا ہو ر ( سٹاف رپورٹر) لاہور پولیس کے ایس ایچ اوز چھٹی کو ترس گئے، سیاسی پکڑ دھکڑ اور جرائم کنٹرول کرنے کیلئے شارٹ لیو پر بھی پابندی لگا دی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ پولیس افسران کی جانب سے 6 ماہ سے ایس ایچ اوز کی ہفتہ وار چھٹی بند کر دی گئی تھی اور اب افسران کی جانب سے ایس ایچ اوز کی شارٹ لیو پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جس کے باعث ایس ایچ اوز ذہنی تناو کا شکار ہو گئے اور ان کی کارگردگی بھی متاثر ہو چکی‘ جس کی واضع مثال لاہور میں سٹریٹ کرائم اور قتل غارت کی وارداتوں کا بڑھنا ہے مگر افسران سیاسی آقاوں کو خوش کرنے میں لگے ہیں۔ شارٹ لیو مانگنے والے ایس ایچ اوز کو کورا جواب دیا جاتاہے کہ چھٹیاں چاہیے تو ایس ایچ او شپ سے ہاتھ دھونا ہوگا۔