لا ہو ر ( سٹاف رپورٹر) لاہور پولیس نے رواں برس بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون میں 22876مقدمات درج کر کے22391ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اقبال ٹائون ڈویژن میں بجلی چوری کے3045،صدرڈویژن میں 3453، کینٹ ڈویژن میں 6540، ماڈل ٹا6ن ڈویژن میں 3812، سٹی ڈویژن میں 4262اورسول لائنزڈویژن میں 1279ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بجلی چورقومی مجرم ہیں جو کہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بجلی چوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ لیسکو کی کمرشل بجلی چوروں کیخلاف مہم میں معاونت کر کے بجلی چوروں کو سزا دلوائی جائے۔ بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کے اندراج پر ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے۔بجلی چوری کے چالان مقدمات بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔ شہری بجلی چوری کی صورت میں پولیس اور متعلقہ اداروں کو بروقت مطلع کریں۔