لاہور(کامرس رپورٹر)شینڈونگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعلیٰ سطحی وفد نے لی چونگ کی سربراہی میں لاہور چیمبر کا دورہ کیا اور نائب صدر عدنان خالد بٹ سے دوطرفہ تجارتی و معاشی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سٹینڈنگ کمیٹی برائے پاک چین تجارتی تعلقات کے کنوینر شہباز صدیق بھی موجود تھے۔ نائب صدر عدنان خالد بٹ نے کہا کہ لاہور چیمبر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے ایک اہم مرکز ہے۔ اقتصادی تعلقات مستحکم کرنے کیلئے لی چونگ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
لاہور چیمبر چین کیساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کا اہم مرکز:عدنان خالدبٹ
Sep 11, 2024