دھواں ‘20ہزار سے زائد گاڑیوں کا چالان ‘5941تھانوں میں بند

لا ہو ر ( سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے سموگ تدارک مہم کے سلسلہ میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون کا حکم دیدیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماحول آلودہ کرنے والی 20ہزار سے زائد گاڑیوں کو دو، دو ہزار کے چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔ انتہائی خطرناک حد تک دھواں چھوڑنیوالی 5941گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کرائی گئیں،ریت،مٹی اور دیگر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 12ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹس ، رات کے وقت آب و ہوا کو گرد آلود کرنیوالی 2321ٹریکٹر ٹرالیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ 21ہزار 115گاڑیوں کو چالان جبکہ انتہائی خستہ حال 518فٹنس سرٹیفکیٹ کینسل کروائے گئے۔ سکول و کالجز،بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں 2000سے زائد آگاہی لیکچرز بھی دئیے گئے، آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے بھی چالاننگ کا آغاز، 5 سو سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ۔ سوشل میڈیا پر موصول ہونے پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز پر بھی کریک ڈائون جاری ہے۔ سموکی وہیکلز کی درستگی کیلئے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال کر دیئے گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن