لا ہو ر ( سٹاف رپورٹر) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ دوران اجلاس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر التوا چالانوں، روڈز سرٹیفکیٹس کی تکمیل میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ روڈز اور چالانوں کی تکمیل میں ناقص کارکردگی کے حامل انوسٹی گیشن افسران اور ایس ایچ اوز کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لینے کی ہدایت دی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس سے ایکسیلینس ان پرفارمنس ایوارڈ حاصل کرنے پرمبارکباد دی ہے۔ امریکی شہر شکاگو میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس سے عالمی ایوارڈ حاصل کرنیوالی ایس ایس پی رفعت بخاری نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو محکمہ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ دی اور کہاکہ پبلک سروس ڈلیوری کی مد میں عالمی اعزازات حاصل کرنیوالے پولیس افسران ہمارا فخر ہیں، ایس ایس پی رفعت بخاری کی کامیابی پاکستانی پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کیلئے باعث تقلید ہے۔
آئی جی پنجاب کا ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او زکیخلاف کارروائی کاحکم
Sep 11, 2024