سرمایہ کاروں کیلئے سازگارماحول، پاکستان ٹیکس بار کا سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کوخط

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے اسپیشل انویسمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کو ملکی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ایسوسی ایشن کے صدر انور کاشف ممتاز،جنرل سیکرٹری ریحان صدیقی ،سینئر نائب صدور زاہد عتیق چودھری، فاروق مجید، نائب صدر عاشق علی رانا،جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر شاہ، سیکرٹری اطلاعات عمران خان کی جانب سے ایس آئی ایف سی کے سیکرٹری جمیل قریشی کو لکھے گئے خط  میں کہا گیا  کہ معاشی چیلنجوں سے نمٹنے   کیلئے قائم کردہ اسپیشل انویسمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے اجتماعی نقطہ نظر کے اقدام کو سراہتے ہیں لیکن قومی ٹیکس باڈی ہونے کے ناطے ہم آپ کے ساتھ اجتماعی حکمت کا اشتراک کر رہے ہیں۔معیشت کی ڈیجٹلائزیشن وقت کی ضرورت بن چکا اس میں بے جا تاخیر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی 
اور ٹیکس ریونیو میں کمی کا باعث بن رہی ہے۔  ہر وہ ادارہ جو ٹیکس ادا کرنے کا ذمہ دار ہے اسے ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہونا چاہیے۔ تمام مقدمات کو فوری واپس لینے اور مفادات کونسل میں طے کرنے کی ضرورت ہے ۔فیڈریشن اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کی پالیسی کی اشد ضرورت ہے‘ ان پٹ کی ایڈجسمنٹ کا مسئلہ حل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن