لاہور(کامرس رپورٹر)چیف کو آرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے کہا ہے کہ معاشی آزادی صحیح معنوں میں ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر ناممکن ہے، اقوام عالم میں سر اٹھا کے جینا ہے اور کسی کی ڈکٹیشن نہیں لینی تو اپنے حصے کا ٹیکس ایمانداری سے ادا کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر دوست اسکیم میں رجسٹر ہونے والے تاجران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نعیم میر نے کہا کہ گزشتہ سال تنخواہ دار طبقے نے 375 ارب جبکہ تاجر طبقے نے صرف 34 ارب روپے ٹیکس ادائیگی کی ہے جوکہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے جو اب نہایت مخدوش حالات میں اپنے تاجر سپوتوں کو مدد کیلئے پکار رہی ہے۔