لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت کے حکم پرسیکرٹری رجسٹرار و ڈپٹی رجسٹرار کی ہدایت سٹیٹ لائف کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈلاہور میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔اسسٹنٹ رجسٹرار شرجیل احمد، انسپکٹر سلامت باجوہ‘ صدر کرنل مبین جوڑا ، علی عزیز نائب صدر ‘ ملک کاشف جنرل سیکرٹری، خالد پرویز‘ راشد خان ودیگر نے شرکت کی ۔انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں سوسائٹی میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ شرجیل احمد اور سلامت باجوہ نے کہا ڈینگی سے پاک پنجاب ہمارا عزم ہے، انشاء اللہ صرف صوبے نہیں بلکہ پاکستان کو ڈینگی سے بچائیں گے۔ ملک کاشف نے کہا سوسائٹی میں ڈینگی مچھر مار سپرے اورپارکوں کی صفائی ستھرائی کی گئی‘ سوسائٹی کو ڈینگی سے پاک کر کے دم لیں گے۔اہلیان گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔ آخر میں واک کی گئی۔