بزنس لیڈرشپ پاکستان کو معاشی طاقت بناسکتی ہے:ڈاکٹر گوہر اعجاز

لاہور(کامرس رپورٹر)تاجر برادری کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے سرپرست اعلیٰ اپٹما اور سابق نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ بزنس لیڈرشپ ہی پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔وہ منگل کو پیاف فاؤنڈرز ایل بی ایف الائنس کے امیدواروں کے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے جہاں اپٹما نارتھ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے آئندہ انتخابات  میں پیاف فاؤنڈرز ایل بی ایف الائنس کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر سرپرست اعلیٰ یونائیٹڈ بزنس گروپ  ایس ایم تنویر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا      اگلے 10 سالوں میں پاکستان کو قرض دینے والا ملک بنانا ہمارا خواب ہے اورتاجر برادری اس مقصد کے حصول میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔اس موقع پر انہوں نے کامران ارشد کو مرکزی چیئرمین اپٹما اور اسد شفیع کو اپٹما نارتھ کے دفتر کے لیے نامزد کیا۔  سرپرست اعلیٰ یو بی جی مسٹر ایس ایم تنویر نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اگلی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 4 فیصد کمی کرے۔

ای پیپر دی نیشن