ملکی آبادی کے کنٹرول ‘تولیدی صحت میں یو این پی اے کا اہم کردار:ثمن رائے 

لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ پاپولیشن ویلفیئر پنجاب اور یو این ایف پی اے کے زیر اہتمام د و روزہ ورکشاپ ’’خاندانی منصوبہ بندی کے تخمینے کے ٹو لز‘‘ کا انعقاد ہوا۔ ٹریننگ کا مقصد افسران کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ ورکشاپ میں ایڈیشنل سیکر ٹری پاپولیشن ویلفئیر ڈاکٹر نا ئیلہ،ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ثمن رائے، یو این ایف پی اے کی عہدیداران و دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے نے شرکاء سے خطاب کرتے  کہا 220 ملین سے زائد آبادی کے ساتھ پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان میں آبادی کے کنٹرول اور تولیدی صحت میں یو این پی اے کا کردار اہم ہے۔یہ ادارہ آبادی کے اعداد و شمار کے تجزیہ اور پالیسی کی ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن