حکو مت ملکی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی  ‘مہنگائی میں کمی جلد آئیگی:پیر معمرحسنی رسول

Sep 11, 2024

فیروزوالہ(  نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 138 یوتھ ونگ چیف آرگنائزر پیر معمرحسنی رسول نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے ایجنڈے کو ہرحال میں عملی جامہ پہنایا جائے گا انتخابی وعدوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکو مت ملکی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے اور ان شاء  اللہ جلد مہنگائی میں مزید کمی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا  ضرورت اس امر کی ہے کہ سب مل کر حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔ پاکستان اب کسی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،(ن) لیگ ہی واحد عوامی جماعت ہے جس نے ہر دور میں عوام کو مشکلات کے بھنور سے نکالا ۔

مزیدخبریں