لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے مریم کی دستک پروگرام کا دائرہ کار لاہورسمیت راولپنڈی‘فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ ملتان‘ بہاولپور‘ڈیرہ غازیخان‘ سرگودھا‘ ساہیوال‘ اوکاڑہ اور پاک پتن تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ اب پنجاب کے 11 اضلاع میں شہری دستک ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے ڈومیسائل‘برتھ سرٹیفکیٹ، ایف آئی آر کی کاپی، نکاح سرٹیفکیٹ، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ای سٹیمپنگ‘موٹر وہیکل ٹرانسفر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید جیسی 60 سے زائد خدمات گھر بیٹھے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ پروگرام کے ذریعے نہ صرف خواتین‘معمر‘ بیمار افراد‘نوکری پیشہ سمیت ہر طبقے کو دفاتر کے چکروں اور لمبی قطاروں سے نجات ملی ہے۔ خدمات1202پر کال ملا کر بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
مریم کی دستک پروگرام کا دائرہ کار11 اضلاع تک بڑھادیاگیا:فیصل یوسف
Sep 11, 2024