لاہور(لیڈی رپورٹر) گرینڈ ٹیچرز الائنس کے ر ہنماؤں رانا لیاقت علی ، کاشف شہزاد چوہدری ودیگر نے کہا کہ حکومت اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔نئے سکول ٹائمنگ و شیڈول اور تعلیمی اداروں کی پرائیویٹ مینجمنٹ کو حوالگی ، ظالمانہ لیو انکیشمنٹ نوٹیفکیشن ،جبری LPR ،ایس ایس ایز کی ریگولرائزیشن و دیگر مسائل حل نہ ہونے سے اساتذہ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ آج لاہور پریس کلب سمیت پنجاب بھر کے ضلعی سطح پر پریس کلبوں کے سامنے گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب کے زیر اہتمام پْرامن احتجاجی مظاہرے ہونگے۔
حکومت سنجیدہ نہیں ، پنجاب کے پریس کلبوں کے سامنے آج احتجاج کرینگے: گرینڈ ٹیچرز الائنس
Sep 11, 2024