پڑھے لکھے معاشرے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا: سلمان رفیق‘سکندرحیات

Sep 11, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ‘رانا سکندر حیات نے ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے پر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں لائف سیور پروگرام کو لانچ کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ضیاء اللہ شاہ، سیکرٹری ڈاکٹر رضوان نصیر، وی سی پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، وی سی ہوم اکنامکس یونیورسٹی‘ ریسکیو افسر اور طالبات نے شرکت کی۔صوبائی وزرا ء نے کہا پڑھے لکھے معاشرے اورخواتین کو ترقی دیئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں پنجاب و دیگر صوبوں کے بچوں بچیوں کوجدید تربیت دی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا 15 واں سینڈیکیٹ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ اور ڈپٹی سیکرٹری حماد الرب و دیگر نے شرکت کی۔وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مہناز خاکوانی ، رجسٹرار،سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ زاہدہ اظہر و دیگر محکموں کے افسر شریک ہوئے۔اجلاس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے 14 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق‘ایم بی بی ایس کلاسز کیلئے موڈیولر اینٹی گریٹڈ کری کولا ‘ یونیورسٹی کے ایم ڈی ایم ایس پروگرامز‘ ایچ ای سی اینٹی پلیجیارزم پالیسی کو اختیار اور عملدرآمد کروانے کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت نے  نشتر ہسپتال ملتان کا ری ویمپنگ منصوبہ ترجیحامکمل کرنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں