لاہور ( خصوصی نامہ نگار )نائب امیرجماعتِ اسلامی پاکستان و صدر سیاسی کمیٹی لیاقت بلوچ نے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی اور آئینی، انتخابی، جمہوری اور بلدیاتی بااختیار اداروں کے لیے بنیادی مطالبات پر یادداشت پیش کی۔امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے واضح کیا 2024ء کے عام انتخابات میں عوام نے جو فیصلہ دیا اْس کے برخلاف نتائج نے عوامی سطح پر خوفناک پولرائزیشن پیدا کردی ہے۔ ملک کو سیاسی انتخابی بحرانوں سے نکالنے کے لیے ناگزیر ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان عوامی مینڈیٹ کے حقیقی تلاش کیلئے فارم 45 کو بنیاد بنانے کا فیصلہ کرے اور عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرکے ملک پر مسلط بحران ختم کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کو دی جانے والی یاداشت میں کہا گیا ہے کہ جماعتِ اسلامی پاکستان کا وفد اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے منعقد نہ ہونے سے عام شہریوں کو مسلسل درپیش مسائل پر ملاقات کے لیے آیا ہے۔
عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرکے ملک پر مسلط بحران ختم کیا جائے:لیاقت بلوچ
Sep 11, 2024