لاہور(کلچرل رپورٹر) نئی نسل کتاب سے دورہوتی جارہی ہیں۔ کتاب خرید کرپڑھنے کے کلچر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہارمعروف دانشورجسٹس(ر)نذیراحمد غازی نے کیا جومعروف شاعراورحمدونعت نگار تفاخرمحمودگوندل کی نثری تخلیق ’’جلوہ ہائے جمال‘‘ کی لاہورکے قائم علی شاہ فاؤنڈیشن ہال میں منعقدہ تعارفی تقریب سے مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کررہے تھے۔ جسٹس (ر)نذیرغازی کاودیگر مقررین کہناتھا کہ تفاخرگوندل کی ادبی خدمات اور تحربات موجودہ معاشرے اور ہماری نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔
شاعر،نعت نگار تفاخرمحمودگوندل کی نثری تخلیق ’’جلوہ ہائے جمال‘‘ کی تعارفی تقریب
Sep 11, 2024