پیر جلال الدین نقشبندی عشق رسولؐ کے سفیر تھے:اشرف جلالی‘غفران محمود سیالوی 

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا میں امام العصر پیر سید محمد جلال الدین شاہ نقشبندی  کے عرس پر ’’حافظ الحدیث کانفرنس‘‘کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، علامہ غفران محمود سیالوی،   علامہ ارشاد احمد جلالی و دیگر علماء نے خطاب کرتے  مشترکہ بیان میں کہا  حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ نقشبندی قرون اولیٰ کے مسلمانوں کی یادگار اور عشق رسول ؐ کے سفیر تھے۔ آپ  زندگی بھر باطل سے ٹکراتے اور پرچمِ حق بلند کرتے رہے۔  آپ  تفسیر، حدیث، فقہ، تصوف اور علوم عقلیہ میں مہارتِ تامہ رکھتے تھے۔ آپ نے 1940 ء  میں علم و حکمت کا  مرکز قائم کیا ، جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ بھکھی شریف آج بھی آپ کے فیوض و برکات کا ایک سرچشمہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن