لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ سٹی کی لوکل پرچیز کے ذریعے کروڑوں روپوں کی ادویات کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا حکم دیدیا ،سپیشل سیکرٹری صحت محمد اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت۔ خواجہ عمران نذیر نے یہ ہدایات پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ گلبرگ میں اوکاڑہ سٹی اور اوکاڑہ ساؤتھ ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے جاری کیں۔اجلاس میں اوکاڑہ کے دونوں ہسپتالوں کے ادویات، انتظامی سمیت تمام امور کا جائزہ لیا گیا۔ خواجہ عمران نذیر نے غفلت برتنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ سٹی میں مریضوں کاایک سالہ ریکاڈ طلب کرلیا۔ صوبائی وزیر نے کہا ہسپتال کو پیشنٹ لوڈ مد نظر رکھ کر وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس صاحبان اوکاڑہ کے دونوں ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں پیشنٹ لوڈ مینجمنٹ بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں کیتھ لیبز، کارڈیک یونٹ قائم کئے جارہے ہیں۔تمام ہسپتالوں میں ادویات کی قلت فوری دور کرنے کیلئے مطلوبہ فنڈز دیئے جائیں گے۔
خواجہ عمران نذیر نے ڈی ایچ کیواوکاڑہ کی لوکل پرچیز کے آڈٹ کا حکم دیدیا
Sep 11, 2024