گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چودھری کاشف اسماعیل گجر کی زیر صدارت جی ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 112واں اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن و ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن کے 4اضلاع کی 12تحصیلوں میں صفائی سروسز کی آئوٹ سورسنگ کاعمل آخری مراحل میں داخل ، گو جر ا نو الہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈکوارٹرزمیں اس سلسلہ میں ہونے والے اجلاس میں 3نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیاگیا۔ا جلاس میں چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف اسماعیل گجر، چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد عباس جوتہ، بورڈ ممبر عمران تارڑ، کمپنی سیکرٹری خرم شہزاد، سی ایف او اظہر عباس چیمہ، سینئر منیجرآپریشنز عامر مشتاق، منیجر پروکیورمنٹ احمد خورشید، منیجر ایم آئی ایس عبدالوحید سمیت دیگر افسران نے جی ڈبلیو ایم سی دفتر سے جبکہ محکمہ خزانہ پنجاب، لوکل گورنمنٹ ، ڈپٹی کمشنر دفترکے نمائندہ آفیسر سمیت دیگر نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔