ڈنکی لگانے والے 2 نوجوان اغوا ملزموں کا مزید تاوان کا مطالبہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ڈنکی لگانے والے 2 نوجوان اغواء کاروں کے ہتھے چڑھ گئے نواحی گاؤں دھاروکی کا رہائشی تنویر اپنے ساتھی علی احمد کے ہمراہ دو ہفتے قبل عراق جانے کیلئے ایجنٹ کے پاس کراچی گئے 3 دن بعد ایرانی سرحد پر ان کا رابطہ گھر والوں سے منقطع ہو گیا جس کے بعد انہیں ایک ویڈیو وصول ہوئی جس میں اغواء کار مغوی نوجوانوں پر تشدد کر رہے ہیں اغواء کار ابوبکر پٹھان نے رہائی کے بدلے دو لاکھ روپے تاوان مانگا جو ورثاء نے اغواء کاروں کے بتائے بشیر خان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرا دیئے مگر اغواء کاروں نے مزید چھ لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کر دی ۔ ورثا نے حکومت سے نوجوانوں کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن