وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ ایک مثالی پروگرام ہے:سائرہ افضل تارڑ 

حافظ آبا د(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبہ بھر کے پانچ لاکھ کاشتکاروں اور زمینداروں کو کسان کارڈ کے ذریعے 75 ارب روپے کے بلاسو د قرضے ایک بہت بڑی سہولت ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کسان کارڈ دوست پالیسیوں کے تحت زمیندار، کاشتکار خوشحال ہونگے اور ملک میں ایک نیازرعی انقلاب شروع ہو گا جس سے شعبہ زراعت بھی ترقی کریگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ اپنی نوعیت کا ایک مثالی پروگرام ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حافظ آباد میں تقریب کے دوران کاشتکاروں اور زمینداروں میں کسان کارڈ تقسیم کر تے کیا ۔ اس موقع پر میاں حیدر عبا س بھٹی ، تہو رحسین تارڑ، رائے جہانگیر علی کھرل و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف او رسینئر زراعت آفیسر فراز حسین نے سابق وفاقی وزیر کو کسان کارڈ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

ای پیپر دی نیشن