گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) چیئرپرسن وزیر اعلی پنجاب ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ کا کہنا ہے زرعی اجناس سویا بین، دالیں، سبزیاں،اشیاء ضروریہ کی ڈیمانڈ کے مطابق جو فصلیں پہلے کاشت کی جاتی تھیں انہیں دوبارہ بحال کریں تا کہ کسان خوشحال ہو اور پاکستان زرعی شعبے میں دوبارہ سے خودکفیل ہو۔ ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی بھی ہمراہ موجود تھے، قبل ازیں انہوں ڈپٹی کمشنر دفتر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کی اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کے اقدامات کا جائزہ لیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ نے انہیں پرائس کنٹرول میکانیزم، ناجائزمنافع خوری کی روک تھام کیلئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔