بلاول بھٹو زرداری کا چینی سفارتخانے کا دورہ ، سفیر سے ملاقات 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے  چین کے سفارت خانے  کو دورہ کیا ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر یانگ نو اور پالیٹکل کونسلر وانگ شنجے نے بھی ملاقات کی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی  اور دونوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری پر اتفاق کیا گیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ کراچی کے میئر مرتضی وہاب بھی موجو د تھے ۔کستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو ان کی 76 ویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، اتحاد اور استحکام کے لیے ان کے وڑن اور قیادت کی دائمی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق،  پی پی پی  چیئرمین نے کہا کہ قائداعظم کی انتھک جدوجہد، غیر متزلزل عزم اور جمہوری اصولوں سے گہری وابستگی نے ایک مضبوط، آزاد اور خودمختار پاکستان کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی جدوجہد صرف ایک الگ وطن کے قیام کے لیے نہیں تھی بلکہ ایک منصفانہ اور مساوی ریاست کے لیے تھی، جہاں قانون کی حکمرانی ہو اور ہر شہری، چاہے اس کا مذہب، نسل یا طبقہ کچھ بھی ہو، برابر کا حق رکھتا ہو۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم پر زور دیا کہ ہمیں قائد کے نظریات سے ازسرِنو رجوع کرناچاہیے، کیونکہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور ایک خوشحال اور متحد پاکستان کے قیام کے لیے یہ اصول انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ، اپنے بیان میں، قائداعظم کے وڑن کو آگے بڑھانے کے حوالے سے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے کردار کو بھی اجاگر کیا ہے۔  انہوں نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کے آئین کے ذریعے پاکستان کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کی، اور انہوں نے جوہری دفاع کی بنیاد رکھی، جس سے قوم کی خودمختاری اور دفاع کو یقینی بنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن