اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) احتساب عدالت نمبر3 کی جج عابدہ سجاد کی عدالت میں زیر سماعت صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسزجاری۔ نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت26 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے نیب اور عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ترامیم بحال ہونے کے بعد احتساب عدالت اور نیب کا دائرہ اختیار ختم ہو چکا، جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا اور کہاکہ نیب آگاہ کرے کہ توشہ خانہ کیس اس کے دائرہ اختیار میں ہے یا نہیں، ادھر سپیشل جج سنٹرل اسلام آبادکے ڈیوٹی جج ہمایوں دلاور نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس16 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے ملزموں کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ احتساب عدالت سے ریفرنس کی منتقلی کے بعد جج امجد رانجھا کی رخصت کے باعث پہلی سماعت جج ہمایوں دلاور نے کی تو ملزموں کے وکیل سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیاکہ آپ نے کچھ کہنا ہے؟، جس پر وکیل نے کہا کچھ کہنا چاہوں گا، جج ہمایوں دلاور نے کہاکہ میں سن نہیں سکتا،16 میں ڈیوٹی جج ہوں۔
زرداری، نواز شریف، گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت: نیب سے جواب طلب
Sep 11, 2024