پشاور (نیٹ نیوز) پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پشاور میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور سمیت مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کی حالیہ گرفتاریوں پر ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں طے پایا کہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ پرسوں جمعہ سے شروع کیا جائے گا، ساتھ ہی اسمبلی کے فلور پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کی جائے گی۔
گرفتاریوں کیخلاف پرسوں سے ملک گیر احتجاج شروع کرینگے: تحریک انصاف
Sep 11, 2024