پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی

Sep 11, 2024

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارت قانون و انصاف نے پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وفاقی وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس سمیت پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 20   تھی۔

مزیدخبریں