صنعتی ترقی کیلئے حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو مراعات دے رہی ہے : عارف سندھیلہ 

Sep 11, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ  ملک جن گھمبیر چیلنجز میں گھرا ہوا ہے ان کے حل کیلئے حکومت مربوط اقدامات اٹھارہی ہے عوام نے (ن) لیگ کو حکومت سازی کا حق دے کر جو اعتماد کیا اس پر پورا اترا جائے گا مشکل حالات کے باوجود حکومت عوامی ریلیف کی خاطر بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور درپیش مسائل و مشکلات کا اذالہ یقینی بنایا جارہا ہے ‘ سیاسی و معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کی خاطر تمام محب وطن سیاسی جماعتوں کو حکومت ساتھ لیکر چل رہی ہے، بیرونی قرضوں پر انحصار ختم کرنے کیلئے حکومت پر عزم ہے پاکستان کو معاشی لحاظ سے اپنے پائوں پر کھڑا کرکے آئی ایم ایف سمیت تمام مالیاتی اداروں کے قرضوں سے چھٹکارا حاصل کیا جائے گا پاکستان کے اندرونی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے موثر لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے جس پر عملدر آمد جاری ہے اور اس کے مثبت و تعمیری نتائج مرتب ہورہے ہیں، صنعتی ترقی کیلئے حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو مراعات دے رہی ہے۔

مزیدخبریں