گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر لیگی ایم پی اے اور کارکنوں کا احتجاج، کارکنوں نے پی ٹی آئی کے قائدین کے بینرز پر جوتے برسا کر نذرآتش کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے عمر فاروق ڈار قیادت میں کارکنوں نے پریس کلب کے باہر شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائدین اور صحافیوں کے بارے میں غلط الفاظ استعمال کرنے والے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں عوام کو اکسا کر انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔