کیف (آئی این پی ) یوکرائن نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاع نے منگل کی صبح دارالحکومت کیف پر روس کی جانب سے ڈرون حملے کو پسپا کردیا۔سا بق روسی حکام نے کہا کہ یوکرائن نے ماسکو اور مغربی روس پر اپنے اب تک کے سب سے بڑے ڈرون حملوں میں سے ایک کو نشانہ بنایا‘ جس میں کم از کم ایک خاتون‘ 9سالہ بچہ ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے ‘درجنوں مکانات بھی تباہ ہوئے ‘ حملوں کے باعث دارالحکومت کے بڑے ہوائی اڈوں کو بند کردیا گیا۔ روسی حکام نے اعلان کیا تھا کہ اس کے فضائی دفاع نے رات کے وقت 70 سے زیادہ یوکرائنی ڈرون مار گرائے۔ ماسکو ریجن کے گورنر آندرے ووروبیوف نے ٹیلی گرام ایپلی کیشن پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دارالحکومت کے جنوب مشرقی مضافات میں واقع رامینسکوئے میں ایک رہائشی عمارت پر ڈرون حملے کے بعد ایک 9 سالہ بچہ بدقسمتی سے ہلاک ہو گیا۔ روسی فضائی دفاعی یونٹس نے یوکرائن کی طرف سے ماسکو کو نشانہ بنانے والے کم از کم سات ڈرونز کو تباہ کر دیا۔جبکہ یوکرائنکی سرحد کے قریب برائنسک کے علاقے پر 59 ڈرون مار گرائے گئے۔ مجموعی طور پریوکرائننے روس پر144 ڈرونز حملے کیے ، جس میں 20 ماسکو کے اندر برسائے گئے ۔ روسی خبر رساں ایجنسیوں نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ تولا کے علاقے میں تباہ کیے گئے ڈرون کا ملبہ ایندھن اور توانائی کی تنصیب پر گرا‘ تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یو کرائن کا روس پر 144 ڈرون سے بڑا حملہ، درجنوں مکان تباہ، بچہ، خاتون ہلاک
Sep 11, 2024