لاہور+ گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) لیسکو نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک روز کے دوران203 نادہندگان سے30لاکھ81ہزار سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ ناردرن سرکل میں 37 نادہندگان سے 90ہزار، ایسٹرن سرکل میں 20 نادہندگان سے41ہزار روپے‘ سینٹرل سرکل میں 21 نا دہندگان سے85ہزار اور ساؤتھ سرکل میں 4 نادہندگان سے19ہزار روپے ‘ ننکانہ سرکل میں 31 نادہندگان سے28ہزار اور شیخوپورہ سرکل میں 26 نادہندگان سے36ہزار روپے‘ اوکاڑہ سرکل میں 16 نادہندگان سے32ہزار جبکہ قصور سرکل میں 48 نا دہندگان سے 50ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔ دریں اثناء گیپکو ریجن میں رواں ماہ کے پہلے دس دنوں ریجن بھر سے مجموعی طور پر405بجلی چور پکڑے گئے، بجلی چوروں کوایک کروڑ66لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے، تما م کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دی گئیں۔ سٹی سرکل سے96، کینٹ سرکل سے85، گجرات سرکل سے47، سیالکوٹ سرکل سے95، نارووال سرکل سے46 اور منڈی بہاولدین سرکل سے36جبکہ ریجن بھرسے مجموعی طور پر405 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
لیسکو نادہندگان کیخلاف کارروائی‘ 30 لاکھ سے زائد وصول‘ گیپکو نے 405 بجلی چور پکڑ لئے
Sep 11, 2024