رحیم یار خان: غیرت کے نام پر 5 افراد قتل 

Sep 11, 2024

رحیم یار خان (کرائم رپورٹر)  غیرت کے نام پر فائرنگ سے 5 افراد قتل کر دیئے گئے۔  تفصیلات کے مطابق  واقعہ تھانہ ماچھکہ کے علاقے دولت آباد میں پیش آیا۔ کارو کاری کے الزام پر تنازعہ چلا آرہا تھا۔ کوش برادری کے ایک فریق نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دوسرے فریق کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کر دیا۔ دوسرے فریق کی جوابی فائرنگ سے 3 افراد قتل ہوئے۔  مقتولین میں شفیق، عبد الغفار، سجاول، بنگل، اور معشوق کوش کے نام شامل ہیں۔ پولیس  کے مطابق  ملزمان 2 افراد کی لاشیں اٹھا کر کشمور کے کچے کی جانب فرار ہوگئے۔ قاتلوں کی تلاش جاری ہے۔ جبکہ 3 لاشوں اور ایک زخمی کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

مزیدخبریں