جسٹس طارق  ڈگری کیس، سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری

Sep 11, 2024

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری کو مشکوک قرار دینے کے خلاف درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے سندھ ہائیکورٹ 5ستمبر کو ان فیئر مینز کمیٹی کے فیصلے کو معطل کر چکی ۔ایف آئی اے افسران نے مینڈیٹ سے ہٹ کر انکوائری کی ایف آئی اے انکوائری معزز جج کو بدنام کرنے کی کوشش ہے ججز کے خلاف انکوائری صرف سپریم جوڈیشل کمیشن کرسکتا ہے۔عدالت عالیہ نے حکم نامے میں کہا ہے یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کو ججز کی ڈگری کے خلاف انکوائری کا اختیار نہیں فاضل جج کے خلاف انکوائری عدلیہ پر حملے کے مترادف ہے اس مہم کو نہ روکا گیا تو عدلیہ کی آزادی خطرے میں پڑ جائے گی۔درخواست گزار 20ہزار وکلا کا صدر ہے جو ادارے کے تحفظ اور عزت کے لیے آگے آیا ہے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل کافی اہمیت کے حامل ہیں عدالت نے مدعا علیہان، اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

مزیدخبریں