پتوکی(نیٹ نیوز) بااثر زمیندار نے کھیتوں میں گھسنے پر کلہاڑی کے وار سے گدھی کی ایک ٹانگ کاٹ دی۔ تھانہ صدر پولیس نے گدھی کے مالک کی فریاد پر مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق مدعی کا کہنا ہے وہ گدھا ریڑھی پر مال مویشیوں کے لیے چارا کاٹ کر لایا تھا، چارا اتار کر گدھی کو ریڑھی سے الگ کیا تو میری گدھی بھاگ گئی۔ میں اور میرا بیٹا گدھی کی تلاش کے لیے گئے تو گدھی کے چلانے کی آواز سنائی دی جس پر ہم فوری وہاں پہنچے تو دیکھا قریبی فصلوں کے ساتھ واقع حویلی میں گدھی زخمی حالت میں کھڑی تھی اور اس کی ایک ٹانگ کٹی ہوئی تھی۔
پتوکی کھیت میں گھسنے پر بااثر زمیندار نے گدھی کی ٹانگ کاٹ دی
Sep 11, 2024