کراچی (نوائے وقت رپورٹ)سندھ کے زرعی سائنس دانوں نے کپاس، گندم اور سرسوں کی زیادہ پیداوار دینے والی 12 نئی اقسام تیار کرلیں۔ صوبائی حکومت نے نئی اقسام کی کاشت کی منظوری دے دی۔ وزیر زراعت اور بیورو آف سپلائی سردار محمد بخش خان مہر کی زیر صدارت سندھ سیڈ کونسل کا 36 واں اہم اجلاس منعقد ہوا۔