میانوالی (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) سابق ضلع ناظم حیمر حیات روکھڑی کو آبائی قبرستان روکھڑی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ قبل ازیں فٹ بال سٹیڈیم میانوالی میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سابق صوبائی وزیر امانت اللہ شادی خیل، سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ملک فیروز جوئیہ علی حیدر، نور انعام اللہ نیازی، ملک اطہر یار اعوان ایڈووکیٹ، عزیز الرحمان اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی، ملک احمد خان بھچر، امین اللہ حیات سمیت دیگر شریک ہوئے۔ بعد ازاں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی میانوالی پہنچے اور انہوں نے روکھڑی ہاؤس پہنچ کر فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ دریں اثناء سابق ایم اے حمیر حیات خان روکھڑی کی وفات پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے روکھڑی ہاؤس میانوالی میں فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا حمیر حیات خان روکھڑی کی وفات پورے ملک کا نقصان ہے۔ پاکستان ایک اچھے سیاستدان سے محروم ہو گیا۔ اللہ تعالی لواحقین کو صبر دے۔ حمیر حیات خان روکھڑی اور ان کے والد گل حمید خان روکھڑی میرے ساتھ اسمبلی میں رہے۔ نماز جنارہ میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی عمیر نیاری، امین اللہ نیازی، عرفان نیازی بھکر، چودھری شفاعت حسین گجرات، سابق ممبران اسمبلی عبدالمجید نیازی بھکر، صلاح الدین نیازی فیروز، امانت شادی خیل نے بھی شرکت کی۔ ن لیگ کے کسی صوبائی یا وفاقی وزیر مشیر نے شرکت نہیں کی۔