شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اس کے رفقا نے کبھی بھی سیاسی انداز سے گفتگو نہیں کی اداروں اور مخالفین کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا وطیرہ بنا رکھا ہے پارلیمنٹ سے اراکین کی گرفتاریاں جمہوری روش نہ ہے تاہم پی ٹی آئی والوں نے اپنی تقاریروں اور گفتگو سے طوفان بدتمیزی برپا کر رکھا ہے ان کی اس گفتگو سے پاکستان مخالف لابیز کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے سیاست کی کونسی کتاب میں لکھا ہے کہ اقتدار نہ ملنے پر اداروں چیف الیکشن کمشنر ججوں اور صحافیوں کو دھمکیاں دی جائے اور آئی ایم ایف کو خط لکھے جائیں کہ پاکستان کو قرضے نہ دیئے جائے تاکہ پاکستان ڈیفالٹ ہو جائے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈا پور نے اپنی تقریر میں خواتین صحافیوں کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں اس کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے یا علی امین گنڈا پور ٹی وی پر آکر صحافیوں سے معافی مانگے انہوںنے کہاکہ انہوں نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے تمام اراکین پارلیمنٹ کی فوری رہائی کا فیصلہ قابل تحسین ہے ۔