اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک: مفتی اعظم غزہ 

سیالکو ٹ (نمائندہ خصوصی) مفتی اعظم غزہ ڈاکٹر محمود یوسف الشوبکی نے کہا اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے۔ مسلم حکمران متحد ہوکر اسرائیلی مظالم کے خلاف عملی کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ہونے والی یکجہتی فلسطین کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرچیئرمین مسلم میڈیکل مشن  ڈاکٹر ناصر ہمدانی، احسان اللہ منصور ، حمید الحسن کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ، غزہ کے محصورین کے لیے ترجیحی بنیادوں پر امداد پہنچائی جائے۔ فلسطین کا مسئلہ صرف زمین کا نہیں یہ دراصل بیت المقدس کا مسئلہ ہے۔ فلسطین کا مسئلہ مسجد اقصٰی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا غزہ میں اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن