اسلام آباد (آئی ا ین پی) پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور 9 ستمبر تک پاکستان سے جانے والے افغان باشندوں کی کل تعداد 7 لاکھ 13 ہزار 46 ہو گئی ہے۔