اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)شالیمار ایکسپریس کو حادثے سے بچانے والے گینگ مین کیلئے انعام کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کی طرف سے گینگ مین مدد علی کو پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ مدد علی نے ٹرین ڈرائیور کو ٹریک پر دوڑ کر خطرے بارے خبردار کیا تھا ۔