سیالکوٹ (نامہ نگار) مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور امت کی بقاء کا ضامن، دین اسلام کی اساس، رسالت محمدی کا امتیاز اور نبوت و ناموس رسالتؐ کا تحفظ ایمان کا بنیادی تقاضا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں حلقہ عید گاہ شریف سیالکوٹ کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا امت مسلمہ نے چودہ صدیوں سے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا اور کرتی رہے گی اور یہی ہماری بقا اورکامیابی کا حقیقی سبب بھی ہے۔ رانا ضمیر اختر نقیبی، حافظ اظہر الرحمان جامی، ملک ریاض المعروف پپ، ملک محمد اشرف نقیبی، چوہدری مقصود علی وڑائچ، چوہدری فرحت عباس ایڈووکیٹ، محمد اویس نقیبی، قاری محمد امتیاز نقیبی اور نصیر احمد سمیت مریدین عید گاہ شریف کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔
ختم نبوت بنیادی عقیدہ، دفاع لازم: مفتی منیب
Sep 11, 2024