صوبیدار شہید راجہ یوسف کی قربانیاں ہمیشہ یاد رہیں گی

Sep 11, 2024

اسلام آباد( میگزین رپورٹ) سماجی‘ عوامی ‘ تدریسی اور تعلیمی حلقوں نے راجہ عبدالحمید کے والد صوبیدار راجہ محمدیوسف شہید کی قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ شہید قوم کا افتخار ‘ عزت اور سماج کے ماتھے جھومر کہلاتے ہیں ۔ صدراتحاد ویلفیئر کونسل حاجی انور منہاس  اور چیئرمین پاکستان رائٹرزفورم یونس شہبازی نے کہا کہ قوم اپنے شہدا پر فخر کرتی رہے گی۔ صوبیدار راجہ محمدیوسف یکم اپریل 1971کو مشرقی پاکستان میں سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کے مرتبہ پر فائز ہوئے۔انہیں سرکاری اعزار کیساتھ کومیلا چٹاگانگ  میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہادت کے بعد ایف ایف ٓر سنٹر نے ایک کمپنی ان کے نام سے " الیوسف کمپنی " سے منسوب کی ۔ ایوان صدر کی خصوصی تقریب میں انکی بیوہ کوستارہ جرات سے نوازا گیا۔گاؤں لتہڑارگاؤں مرھنیاں تحصیل کہوٹہ سے متعلق راجہ محمدیوسف نے 18 برس کی عمر میں بری فوج  میں شمولیت کی۔ 1971ء کی جنگ میں اپنی کمپنی کی طرف سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ حکومت پاکستان نے ان کی دلیری اور شجاعت پر انہیں ستارہ جرات سے نواز قوم شہید راجہ یوسف پر ناز کرتی رہے گی۔

مزیدخبریں